Saturday, June 30, 2018

شریک کی اجازت کے بغیر رقم استعمال کرنا

*شریک کی اجازت کے بغیر رقم استعمال کرنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۴۰۰۱⭕

تجارت میں ملا ہوا نفع جو ہزاروں روپیہ کی رقم ہوتی ہے ذمہ دار کے پاس رہتی ہے، وہ زمہ دار اسکو فورن تقسیم نہیں کرتا وہ رقم اپنے استعمال میں لاتا رہتا ہے،کبھی اس استعمال کی اجازت اپنی شریکوں سے لیتا ہے اور کبھی بلا اجازت استعمال کرتا ہے، لیکن تقسیم کا جو وقت آپس میں پہلے سے طے ہوا ہے اس وقت وہ رقم پیش بھی کر دیتا ہے،تو تقسیم سے پہلے بلا اجازت نفع استعمال کرنا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ذمہ دار یعنی ہوٹل چلانے والے کی حیثیت مزدور یا مضارب- ورکنگ پارٹنر کی ہے دونوں صورت میں وہ نفع کی رقم اپنے شریکوں- پارٹنروں کو پوچھے بغیر اپنے ذاتی استعمال میں نہیں لا سکتا اس لیے وہ رقم  تقسیم سے پہلے اس کے پاس امانت ہے،

*📙 محمود الفتاوی ۲/۳۳۱*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

🌴 آج کا کلینڈر 🌴

🌹١۶۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شوال المکرم🌹

         🥀  ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری🥀

📲💻
http://www.aajkasawal.page.tl

http://www.aajkasawalgujarati.page.tl=0.006

http://www.aajkasawalhindi.page.tl

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...