Saturday, June 16, 2018

شش عید کے روزے کی فضیلت

*شش عید کے روزے کی فضیلت*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۸۹⭕

شش عید کے روزے کی فضیلت کیا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ان راتوں کی فضیلت کے بارے ميں *حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اور پھر عید کے بعد چھ (۶) روزے رکھے تو اس نے گویا ہمیشہ( پوری زندگی) کے روزے رکھے، (ہر سال کی پابندی ہو تو،)

*📚 ترمذی شریف*
*📚 مسلم شریف*

یعنی اللہ تعالیٰ کے یہاں ہر نیکی کا ثواب دس گنا دیا جاتا ہے رمضان المبارک کے ایک مہینے کے روزے دس مہینوں کے برابر ہونگے باقی بچے دو مہینے (اسلامی سال ٣۶۰ دن کا ہوتا ہے)  تو یہ روزے کا ثواب دس گنا یعنی ۶۰ روزے کے برابر ہو گیا، اس طرح ایک سال کے برابر روزوں کا ثواب ملے گا، اور ہر سال پابندی سے رکھے تو وہ شریعت کی نگاہ میں *"صائم الدہر"* یعنی پوری زندگی روزے رکھنے والا ہے،

*📓 درس ترمیزی ۲/۵۸۷ ماخوذ*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...