Friday, June 1, 2018

اعتکاف کی قسمیں اور طریقہ

*اعتکاف کی قسمیں اور طریقہ*

⭕آج کا سوال نمبر ١۳٧۴⭕

اعتکاف کی تعریف کیا ہے؟
ان کی کتنی قسمیں؟
اور عورتوں کو اعتکاف کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ پوری بات تفصیل سے بتانے کی گزارش،

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

آدمی کا اعتکاف کی نیت سے ایسے مسجد میں ٹھہرنا جس میں ۵ وقت کی نماز باجماعت ہوتی ہو اعتکاف کہتے ہے،

عورتوں کو اپنے گھر کی مسجد میں اعتکاف کرنا چاہیے،

اگر گھر میں کوئی جگہ مسجد کے لئے متعین نہ ہو تو کوئی کونے کو مخصوص کر دے،

عورتوں کے لیے اعتکاف بنسبت مردوں کے زیادہ سہل ہے، کہ گھر میں بیٹھے بیٹھے گھر کا کاروبار بھی گھر کی لڑکیوں سے لیتی رہے اور مفت کا ثواب بھی لیتی رہے،

مگر اس کے باوجود بھی عورتیں اس سنت سے گویا بلکل ہی محروم رہتی ہیں،

حنفیہ کے نزدیک اعتکاف کی تین صورتیں ہیں،

۱، واجب کو کسے منت یا نذر کی وجہ سے ہو، جیسے یوں کہے کہ میرا فلان کام ہو گیا تو اتنے دن کا اعتکاف کروں گا، یا بغیر کسی کام پر موقوف رکھنے کے یوں کہے کہ مینے اتنے دن اعتکاف اپنے اوپر لازم کر لیا تو یہ واجب ہے، اور جتنے دنوں کی نیت کی ہے اتنا پورا کرنا واجب ہے،

٢ دوسری صورت اعتکاف کی سنت موکدہ علی الکفایہ ہے، یعنی پورے محلے کی کسے بھی مسجد میں اعتکاف نہ ہوگا تو پورا محلہ گناہگار ہوگا، ہر محلے−چھوٹی بستی کی کسے بھی ایک مسجد میں اعتکاف کرنا ضروری ہے،

📗 *فتاوٰی دارالعلوم جلد ۴ صفہ ۵۰۱ بحوالہ در مختار*

٣، تیسرا نفل اعتکاف، جسکے لیئے نہ کوئی وقت، نہ ایام کی مقدار، جتنا جی چاہے کر لے، حتیٰ کہ کوئی شخص تمام عمر کا اعتکاف کی نیت کر لے تب بھی جائز ہے،

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ کے شاگرد امام محمد رحمتہ اللہ کے نزدیک تھوڑی دیر کا بھی جائز ہے، اور اسے پر فتویٰ ہے، اس لئے ہر شخص کو مناسب ہے کہ جب مسجد میں داخل ہو اعتکاف کی نیت کر لیا کرے، کے جتنی دیر نماز وغیرہ میں مشغول رہے اعتکاف کا ثواب بھی ہے،

*📘فضائل رمضان*

*📗بہشتی زیور*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...