Sunday, December 24, 2017

گڑیا رکھنا

گڑیا رکھنا

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۰۶ ⭕

کیا چھوٹے بچوں یا بچیوں کو کھیلنے کے لئے چہرے والی گڑیا دے سکتے ہیں اور اسکو گھر میں رکھ سکتے ہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اگر گڑیا یا کسی بھی قسم کے کھلونے میں جاندار کی تصویر بنی ہوئی نہیں ہے یا اس میں جاندار کا چہرہ کاٹا ہوا ہے تو ایسے کسی بھی کھلونے کا رکھنا اور کھیلنا جائز ہے
اگر جاندار کی تصویر ہو یا صورت کٹی ہوئ نہ ہو تو اسکا رکھنا اور کھیلنا دونوں منع ہے

📚 فتاوی محمودیہ ۱۹/۵۰۳ کا خلاصہ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ گڑیا کپڑے کی تھی اور اسکے آنکھ کان ناک وغیرہ بنے ہوے نہیں تھے گویا چہرہ بنا ہوا نہیں تھا
دوسرا قول یہ ہے کہ چہرہ تو بنا ہوا تھا البتہ یہ غزوہ خندق و خیبر سے پہلے کا واقعہ ہے جنکے جاندار کی تصویر کی حرمت ان غزوات کے بعد نازل ہوئ ہے

📚 فتاوی قاسمیہ ۲۴/۵۷۱
📚 جواہر الفقہ جدید ۷/۲۵۰
سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب
🖋عمران اسماریل میمن سورت

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...