Saturday, December 9, 2017

قوم کے غدار سے قطع تعلق

*قوم کے غدار سے قطع تعلق*🙌🏼

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۹۳ ⭕

اگر کوئی شخص ایسا کام کرے جس سے قوم کو یا معاشرے کو یا ملک کو یا دین کو نقصان پہنچتا ہے تو ایسے شخص سے مکمل بائیکاٹ کرنا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اگر واقعی وہ شخص ایسا کام کرے جس سے قوم معاشرے ملک قوم کو نقصان پہنچتا ہے ایسے شخص کو پہلے تو قوم کے ذمہ دار با اثر لوگوں کے ذریعے سمجھایا جائے اور اس غلط راہ سے ہٹنے کی تلقین کی جائے پھر بھی اگر وہ شخص نہ مانے اور اپنے غلط راستے پر مصر رہے تو ایسے شخص کو سبق سکھانے اور دوسروں کو عبرت ہو اس نیت سے اس شخص کا مکمل بائیکاٹ کرنا جائز بلکہ مستحسن ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس قسم کا بائیکاٹ ثابت ہے

📚 معرف القرآن ۴/۴۸۲ سورہ توبہ آیت نمبر ۱۱۸ سے ماخوذ
📚 فتاوی رحیمیہ ۶/۲۷۰
📚 احسن الفتاوی ۵/۱۹۴ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...