Tuesday, November 7, 2017

مالی حقوق

*مالی حقوق*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۷۰ ⭕

کسی شخص پر ظلم کیا تھا یا کسی سے رشوت لی تھی یا کسی کی غیبت کی تھی اور اب نہ شخص کا انتقال ہو چکا ہے تو اسکے ان حقوق کی ادائگی یا معافی کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اول تو پوری کوشش انکا پتہ لگانے میں صرف کرے اگر زندہ ہو اور پتہ چل جائے تو اسکا حق لوٹا دے یا معافی مانگ لے اور اگر معلوم ہو کہ اسکا انتقال ہن چکا ہے تو مالی حقوق اسکے وارثوں کو پہنچا دے یا ان سے معاف کروالے
اگر وارثوں کا بھی پتہ نہ چلے تو جتنی رقم ظلما حاصل کی ہے اتنی رقم اس کی طرف سے صدقہ کر دے

📚 حقوق العباد صفحہ ۵۶ مصنف حضرت حکیم الامت تھانوی رحمت اللہ علیہ

*آدھی ٹکٹ لینا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۷۱ ⭕

ٹرین بس اور پانی کے جہاز میں ۱۲ سال تک کے بچے کا آدھا کرایا لیا جاتا ہے اب اگر ایک لڑکا ۱۳ سال کا ہے لیکن لگتا ہے ۱۲ سال کا دیکھنے والا بھی اسکو ۱۲ یا اس سے کم کا ہی سمجھیگا ایسا لڑکا اگر آدھا ٹکٹ لے لے تو کیا شرعا جائز ہے یا گنہگار ہوگا؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
مذکورہ شکل میں اگرچہ شکل و صورت کے اعتبار سے ۱۲ سال کا لگتا ہو تب بھی قانون کی رعایت کرتے ہوے اسکو پورا ٹکٹ لینا ضروری ہے ورنہ گنہگار ہوگا آخرت میں پکڑ ہوگی

📚 حقوق العباد ۶۷
بحوالہ
📚 مقالات حکمت ۳۱۹

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...