Wednesday, November 15, 2017

امیدوار بننے کا شوق

*امیدوار بننے کا شوق* I

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۷۶ ⭕

آج کل لوگوں کو امیدوار بننے کا شوق چل پڑا ہے اور سیاسی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ حاصل کرنے کا شوق چل نکلا ہے
سوال یہ پوچھنا ہے کہ
امیدوار کی حیثیت کی ہے؟؟؟
اور اسکی ذمہ داریاں کہاں تک ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
جو شخص کسی پارٹی کی طرف سے الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے کھڑا ہو تو وہ گویا ملک و ملت کے سامنے دو چیزوں کا دعوی کرتا ہے
۱..... وہ اس کام کی اہلیت رکھتا ہے
۲.... وہ سچائی اور امانت داری سے اس کام کو انجام دیگا
اب اگر واقعی وہ اپنے دعوے میں سچا ہے قابلیت بھی رکھتا ہے اور قوم کی خدمت کے جذبے سے میدان میں اترا ہو تو اسکا یہ عمل کسی حد تک درست ہے لیکن بہتر طریقہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی ایک جماعت اسکو اس کام کا اہل سمجھ کر اسے نامزد کرے خود سے عہدہ نہ مانگے کیونکہ بسا اوقات خود سے عہدہ مانگنے میں اللہ کی مدد ہٹ جاتی ہے
اور
اگر اہلیت ہی نہیں اور امیدوار بن کے کھڑا ہوگیا تو اسکا الیکشن میں کامیاب ہو جانا ملک و ملت کے لئے خرابی کا سبب تو بعد میں بنیگا پہلے تو وہ اللہ کے نزدیک دھوکے اور خیانت کا مجرم ہو کر اللہ کے عذاب کا مستحق ہوگا

ہر وہ شخص جو کسی پارٹی کی طرف سے الیکشن میں امیدوار بن کے کھڑا ہو اگر اسکو کچھ آخرت کی بھی فکر ہے تو اس میدان میں اترنے سے پہلے خود اپنا جائزہ لے کہ اس ذمے داری سے پہلے اسکی ذمہ داری صرف اپنی ذات اور اپنے اہل وعیال تک ہی محدود تھی لیکن اب پوری قوم کا ذمے دار ہے حدیث پاک میں ہے کہ انسان اپنے اور اپنے اہل و عیال کا ذمے دار ہے اور امیر پوری قوم کا ذمے دار ہے
لہذا
کسی پارٹی سے کامیاب ہونے کے بعد اللہ کی جتنی مخلوق کا تعلق اس ذمے داری سے ہے ان سب کا بوجھ اس کی گردن پر آگیا اور اسے دنیا و آخرت میں اس ذمے داری کے بارے میں سوال ہوگا اور حساب لیا جائیگا
لہذا
امیدوار بننا ایک بہت بڑی ذمے داری ہے جسکا صحیح طریقے سے نبھانا واجب ہے اس لئے یہ شوق کی چیز نہیں بلکہ اللہ سے ڈرنے کی اور بچنے کی چیز ہے

📚 جواہر الفقہ ۲/۲۹ع

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...