Saturday, November 25, 2017

مشت زنی کی عادت سے بچنے کے طریقے

*مشت زنی کی عادت سے بچنے کے طریقے*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۸۶ ⭕

مشت زنی سے بچنے کے اور اس عادت کو چھوڑنے کے کیا طریقے ہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
مشت زنی کی اصل وجہ شہوت کا ابھار ہوتی ہے اسے قابو میں کرنے کے لیے مذکورہ ذیل طریقے اپنانے چاہیے

۱..... جلد نکاح کریں اللہ تعالی نے نکاح کو شہوت کا علاج بتلایا ہے
۲..... بد نظری سے بچیں اس میں آسانی کے لیے بندے کے پیر و مرشد حضرت مفتی احمد خانپوری دام ظلہ کا رسالہ
📚 نگاہ و شرمگاہ کی حفاظت
پڑھنے کی گزارش
۳..... فاسقوں خاص کر اس مخصوص گناہ میں ملوث لوگوں  کی صحبت سے پرہیز کریں
۴..... تہجد کے وقت یا بعد عشاء دو رکعت صلاة الحاجة پڑھ کر روزانہ شہوت پر قابو پانے کی اللہ سے دعا مانگے
۵..... اللہ کا ذکر کثرت سے کرے فکر و سوچ کی گندگی ذکر اللہ سے دور ہوتی ہے
۶..... ہر مہینے ۱۳/۱۴/۱۵ اسلامی تاریخ پر روزہ رکھنے کا معمول بناے اس کی پکی عادت ہو جائے  پھر بھی شہوت پر قابو نہیں ہوتا تو ہر ہفتے پیر و جمعرات کے روزے کا معمول بناۓ ابتدا روزہ رکھنے سے شہوت پر قابو نہیں محسوس ہوگا لہذا لگاتار روزوں کا معمول بناۓ نیز سحر و افطار میں مختصر کھانا کھاۓ ورنہ مقصود فوت ہو جائیگا
۷..... ہمیشہ باوضو رہے حدیث پاک میں آتا ہے وضو مؤمن کا ہتھیار ہے
۸..... بد نظری کی جگہیں مثلا بازار گلی کوچے چوراہے اور اخبارات و رسائل میں بے حیائی والی تصویریں دیکھنے سے گریز کریں
۹..... فارغ نہ رہے اپنے آپ کو کاموں میں خوب مشغول رکھے کہ فضولیات کے لیے موقع ہی نہ ملے
۱۰..... تنہائی میں رہنے سے احتراز کرے ایسی جگہوں پر بیٹھے جہاں لوگوں کی نگاہ پڑتی ہو
۱۱..... بغیر نیند آۓ نہ لیٹے جب آنکھ کھل جائے تو فورا بستر چھوڑ دے بستر پر خالی پڑے رہنے سے بھی شہوت بھڑکتی ہے
۱۲..... بیت الخلاء میں زیادہ وقت نہ لگاۓ بلا ضرورت عضو خاص کو ہاتھ نہ لگاۓ
۱۳..... فحش مزاح نہ کرے کہ اس سے شہوت کا دروازہ کھلتا ہے
۱۴..... یہ احساس ہمیشہ حاضر رکھے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے
۱۵..... قبرستان کثرت سے جایا کرے کہ اس سے موت کی یاد آتی ہے

📚 حیا اور پاک دامنی صفحہ ۳۱۰ سے ۳۳۰ تک کا خلاصہ

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...