Saturday, November 11, 2017

حکومت کے قانون کی پابندی

*حکومت کے قانون کی پابندی*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۷۳ ⭕

ہمارے ملک عزیز ہندوستان سے چھپ کر دوسرے ملک جانا یا دوسرے ملک سے چھپ کر ہندوستان آنا.... شریعت میں  اسکا کیا حکم ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
حکومت کے ہر جائز قانون کی پابندی لازم ہے خلاف قانون کوئ کام کرنا شرعا بھی جرم ہے اس سے عزت مال جان کا خطرہ ہے جسکی حفاظت بھی ضروری ہے

📚 فتاوی محمودیہ ۴/۵۷۰
بحوالہ
📚 شامی ۲/۱۷۲... ۴/۲۶۴ مکتبہ سعید

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

*راشن کارڈ کی چیزیں بلیک میں بیچنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۷۴ ⭕

راشن کارڈ سے ملی ہوئ چیز غلہ اناج وغیرہ بلیک میں زیادہ قیمت پر بیچ سکتے ہیں؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما

راشن کارڈ کے ذریعے خریدنے کے بعد خریدار اس چیز کا مالک ہو جاتا ہے اور مالک کو اختیار ہے اپنی چیز کو جس قیمت پر چاہے بیچے
لیکن اس کا لحاظ ضروری ہے کہ اگر یہ کام خلاف قانون ہے تو اس سے عزت و جان کا خطرہ ہے  تھوڑے سے نفع کے لیے عزت و جان مال کو خطرے میں ڈالنا عقلمندی بھی نہیں
(لہذا ایسے کام کرنے سے بچنا چاہیے)

📚 فتاوی محمودیہ ڈابھیل ۱۶/۱۴۹

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...