Tuesday, August 14, 2018

🐑🐐🐃🐫🐪 کن جانوروں کی قربانی ناجائز ؟

*🐑🐐🐃🐫🐪 کن جانوروں کی قربانی ناجائز ؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۴۶⭕

جانوروں کے وہ عیوب کیا ہیں جن کی وجہ سے قربانی جائز نہیں ہوتی؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

وہ عیوب مذکورہ ذیل ہیں

۱... جسکا ایک یا دونوں سینگ جڑ سے اکھڑ گیا ہو

۲... اندھا ہو

۳... اتنا کانا ہو کہ اسکا کانا پن معلوم ہوتا ہو

۴... اتنا لنگڑا ہو کہ خود چل کر قربان گاہ تک نہ جا سکے

۵... اتنا بیمار ہو کہ اسکی بیماری صاف طور پر ظاہر ہو رہی ہو

۶... جسکے کان آنکھ دم وغیرہ ایک تہائ سے زیادہ کٹ گیا ہو

۷... پیدائشی دانت نہ ہو یا اکثر دانت گر گۓ ہو کہ وہ کھانس چارہ نہ کھا سکتا ہو

۸... ایسا پاگل ہو کہ کھانس چارہ نہ کھا سکتا ہو

۹... کھجلی والا جانور جو بہت دبلا ہو گیا ہو

۱۰... جسکا آنچل سوکھ گیا ہو یا ایک تہائی سے زیادہ کٹ گیا ہو

۱۱... بکری دنبی وغیرہ کے ایک آنچل کا سرا نہ ہو چاہے کٹ گیا ہو یا کسی اور وجہ سے نہ ہو

۱۲... جس گای یا اونٹنی کے آنچل کے دو سرے ختم ہو گۓ ہو

۱۳... ایسا جانور جسکا کھانا ناپاکی اور گندگی ہو

۱۴... جس گائی یا بھینس کی زبان پوری یا ایک تہائ سے زیادہ کٹ گئی ہو

۱۵... اتنا کمزور جانور جس میں ہڈی کا گودہ بالکل نہ بچا ہو

۱۶... خنثہ یعنی ہیجڑا ہو

*📗 مسائل قربانی رفعت*
*📙 خلاصة الفتاوی ۴/۳۲۰*
*📘 فتاوی رحیمیہ ۳/۳۸۳*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذو الحجہ

🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

📲📲🖥🖥
Roman Urdu me masail dekhne ke liye zarur dekhiye

http://aajkasawal.page.tl

🔮Telegram channel:🔮
https://t.me/AajKaSawalJawab

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...