Thursday, August 2, 2018

قربانی کس پر واجب نہیں

*قربانی کس پر واجب نہیں*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۵⭕

قربانی کس شخص پر واجب نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

قربانی کے دن ۱۰ ذوالحج سے لے کر ۱۲ ذوالحج کی غروب آفتاب تک کے وقت میں جو پاگل، نا بالغ، مسافر شرعی (اپنے گاؤں شہر کی سرحد سے سوا ستتر، ۷۷،۲۵ کلومیٹر دور سفر میں ہو اور ایک شہر یا گاؤں میں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہو وہ مسافر ہے ) اور غریب یعنی جس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ‐ ۳۵۔۶۱۲ گرام چاندی جس کی آج ۱۹-۱۱-۱۴۳۹ ھجری تاریخ کو ۲۵۳۵۰ روپے کی قیمت ہے اتنی قیمت کے نقد رقم، سونا،چاندی، بیچنے کا مال، نہ بیچنے کی، نہ استعمال میں آتی ہوں یا شرعی ضرورت سے زائد ہو ایسی چیزیں مثلا، ٹی وی، شوکیس اور اس کے برتن، تین جوڑی سے زائد کپڑے ان میں سے تمام یا بعض چیزوں کو ملا کر قرضہ ہو تو وہ ادا کر کے اتنے پیسے نا بچتے ہو تو اس پر قربانی واجب نہیں، *اگرچہ وہ بنگلے میں رہتا ہوں اس کے پاس استعمال کی کار، موٹر سائیکل، و بہترین قسم کا موبائل وغیرہ استعمال کی چیزیں ہو،*

البتہ پھر بھی قربانی کرے تو بڑا ثواب ہے قربانی کے دنوں میں اس سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں،

*📘 کتاب المسائل ۲/۳۰۰ سے مستفاد*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

🗒 آج کا کیلنڈر 🗒

🌙 ۱۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ

🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

📲📲🖥🖥
https://aajkasawal.page.tl/

http://www.aajkasawalhindi.page.tl

http://www.aajkasawalgujarati.page.tl

🔮Telegram channel: 🔮
https://t.me/AajKaSawalJawab

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...