Wednesday, August 1, 2018

الکوحل ملا ہوا سینٹ، اسپرے بیچنا اور لگانا؟

*الکوحل ملا ہوا سینٹ، اسپرے بیچنا اور لگانا؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۳⭕

میری دوکان میں سینٹ جو عطر کی قسم ہے جس میں الکوحل کرتا ہے تو الکوحل ملا ہوا عطر اسپرے کی خوشبو استعمال کی گنجائش ہے؟ سنا ہے موجودہ الکوحل شراب والا نہیں ہوتا ہے کیا یہ تحقیق صحیح ہے؟ نیز اس کو بیچنے کا کیا حکم ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

الکوحل اگر کشمش اور کھجور سے حاصل کی گئی ہے تو بالاتفاق نجس ہے،، اور اگر اس کے سوا کسی دوسری چیز سے بنائی گئی ہو شیخین امام ابوحنیفہ اور امام یوسف رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک پاک اور امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک نا پاک ہے، تحقیق سے معلوم ہوا کہ آج کل الکوحل کے لئے انگور اور کھجور استعمال نہیں کی جاتی لہذا شیخین رح۔ کے قول کے مطابق پاک ہے، اس لئے الکوحل ملا ہوا سینٹ (اسپرے) لگانا و بیچنا درست ہے،،

*📘 محمود الفتاوی ۳/۴۷*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ۱۸۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ

🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...