Thursday, December 20, 2018

لڑکی والوں کی طرف سے ولیمہ؟

*لڑکی والوں کی طرف سے ولیمہ؟*

⭕آج کا سوال نمبر ١٥۸٣⭕

لڑکی والوں کا ولیمہ کرنا کیسا ہے؟

سنا ہے کہ حرام ہے, ان کی دعوت نہیں کھانی چاہیے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

لڑکی والوں کی طرف سے لڑکے والوں کے مقابلے میں ولیمہ کرنا ثابت نہیں, ہاں اگر لڑکے والے لڑکی کو لینے یا شادی میں شرکت کرنے بطور مہمان آئے ہو اور ان کو بلایا بھی گیا ہوں پھر ان کو کھانا نہیں کھلائنگے تووہ کہاں  کھائیں گے؟

مہمان کا اکرام کرنا تو شریعت کا حکم ہے,

حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹی کے یہاں جاتے تھے تو بیٹی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر تواضع کرتی تھی, لہذا ان مہمانوں کے کھلانے کا انتظام کر سکتے ہیں کھانا حرام نہیں

📘فتاوی محمودیہ ١۲/١٤۲

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

🗒 کلینڈر🗒

🌙١٣۔۔۔۔۔ ربیع الاخر

🌴۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...