Sunday, December 9, 2018

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی جہیز کی حقیقت؟

*حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی جہیز کی حقیقت؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ١٥٧۲⭕

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کو جہیز دیا تھا اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے لیا تھا اس کی کیا حقیقت ہے اس سے تو جہیز کا ثبوت مل رہا ہے؟

🔵 جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے والد ابو طالب نہایت غریب تھے ان سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی رضی اللہ کو پرورش کے لئے مانگ لیا تھا ان کے پاس شادی کے بعد بیوی کے ساتھ الگ رہنے کے لیے گھر کی بنیادی ضرورت کا گھریلو سامان بھی نہ تھا اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود انتظام کیا, وہ بھی صرف اپنی بیٹی فاطمہ کو ہی جہیز دیا اس کے علاوہ کسی بھی بیٹی کو جہیز نہیں دیا,

آج کل بھی کوئی ایسا دولہ ہو جس کے پاس بیوی کے ساتھ الگ  رہنے کے لیے  ضروری سامان کا انتظام نہ ہو تو وہ بھی جہیز لے سکتا ہے لیکن مانگنے کا حق نہیں,

گھریلو سامان گھر کا انتظام یے دولہ یا اس کے گھر والوں کی ذمہ داری ہے, بیوی کے گھر والوں کی ذمہ داری نہیں,

📕 بہشتی جہیز صفہ ١۲۲ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

🗒 کلینڈر 🗒

🌙۲۔۔۔۔۔ ربیع الاخر

🌴۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...