Thursday, December 27, 2018

رخصتی کا اسلامی طریقہ؟

*رخصتی کا اسلامی طریقہ؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ١٥۹۰⭕

شادی ہوجانے کے بعد دلھن کو اس کے شوہر کی یہاں رخصت کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

دلہن کو دلہن کے گھر سے کسی لڑکی یا خادمہ کے ساتھ یا لڑکوں کے گھر کی عورتوں کے ساتھ بھیجا جائے, *حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا* کو اپنی خادمہ ام ایمن کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی یہاں بھیج دیا تھا,

رخصتی کے کوئی خاص طریقے شریعت میں نہیں ہیں لیکن رخصتی نہایت سادگی کے ساتھ ہونی چاہیے *آج کل رخصتی رات بہت دیر سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے فجر کی نماز قضاء یا سستی کے ساتھ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو بہت ہی غلط ہے,* ساتھ میں جہیز کا سامان بھیجنا ضروری نہیں بعد میں بھی بھیجا جا سکتا ہے,

📘 مسائل نکاح و احکام طلاق صفہ ١۲٥

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

🗒 کلینڈر🗒

🌙١۹۔۔۔۔۔ ربیع الاخر

🌴۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...