Tuesday, November 20, 2018

* ۱۲ ربیع الاول کے اعمال

* ۱۲ ربیع الاول کے اعمال*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۵۵۳⭕
.
۱۲ ربیع الاول کے کیا اعمال ہے اس دن کیا کرنا چاہتے؟؟؟

اس دن غم منانا چاہیے یا خوشی؟؟؟

🔵 جواب 🔵

اس دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جنکی زندگی میں  ۶۳  مرتبہ ربیع الاول آیا کوئی عمل منقول نہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو قیامت تک کا پورا دین پوری امانت داری کے ساتھ بتا دیا کوئی چیز نہیں چھپائ لیکن ۱۲ ربیع الاول کے بارے میں کچھ نہیں بتایا امت کے فائدہ کی کوئ چیز ہوتی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ضرور بتاتے
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تقریبا ۱۰۰ سال دنیا میں زندہ رہے انسے بھی کوئی عمل منقول نہیں
شریعت کی دلیل ۴ ہیں. ۱.قرآن. ۲.حدیث. ۳.اجماع یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا اکثر علماء حق کی رای کے مطابق ہو جانا. ۴. قیاس یعنی عقلی دلائل سے کوئی مسئلہ قرآن و حدیث سے نکالنا جو شریعت سے نہ ٹکراتا ہو

اسکے علاوہ بعض بزرگوں کا کوئی عمل جو انہوں نے غلبہ حال یعنی مخصوص کیفیت جس میں وہ شریعت کے مکلف نہیں رہتے... کوئی عمل منقول ہو یا سعودی عرب مکہ مدینہ والے کوئی نیا عمل شروع کرے تو وہ جواز کی دلیل نہیں بن سکتا

آج کے دن نہ خوشی مناے نہ غم کیونکہ ۱۲ ربیع الاول جسطرح ولادت کا دن ہے اسی طرح وفات کا بھی دن ہے
وفات کا دن خوشی سے روکنے والا ہے اور ولادت کا دن غمی سے روکنے والا ہے....... اللہ اپنے بندوں کی نفسیات سے واقف ہے اس نے دونوں اسی دن کرواکے دونوں چیزوں سے روک دیا
نیز جنم دن منانا یہ غیروں کا طریقہ ہے اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غیروں کی مشابہت اختیار کرنے سے بھی روک دیا ہے

📗 حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمت اللہ علیہ کے ملفوظات سے ماخوذ

📝 Mufti Imran Ismail Memon.

🕌 Ustaze Darul Uloom Rampura, Surat, Gujarat, India.

💻📱
http://www.aajkasawal.page.tl

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...