Tuesday, January 23, 2018

مختلف احوال میں نکاح کے مختلف احکام

*مختلف احوال میں نکاح کے مختلف احکام*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۳۱ ⭕

نکاح کرنا کب
فرض
واجب
سنت
مکروہ
یا حرام..... ہوتا ہے؟؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
🌟 فرض...
کسی شخص پر شہوت کا اس قدر غلبہ ہو کہ اگر نکاح نہ کرے تو ضرور زنا میں مبتلا ہو جائیگا
اور اسکو بقدر ضرورت نان و نفقہ و مہر کی ادائیگی پر حقیقتا یا حکما قدرت حاصل ہو
اس پر شرعا فرض ہے کہ نکاح کرکے اپنی پاکدامنی کی حفاظت کرے

🌟 واجب....
اگر کسی پر شہوت کا غلبہ ہے لیکن زنا میں پڑنے کا صرف خوف ہے یقین نہیں
اور وہ بقدر ضرورت نان و نفقہ و مہر دینے پر قدرت رکھنا ہے
ایسے شخص پر نکاح کرکے اپنی پاکدامنی کی حفاظت کرنا واجب ہے

🌟 سنت....
اگر کوئی شخص نکاح کے قابل ہو گیا اور نان و نفقہ و مہر کی ادائیگی پر قادر بھی ہے نیز نکاح میں کوئ دوسری شرعی رکاوٹ بھی نہ ہو
ایسے شخص کے لئے اتباع سنت کی نیت سے اور نیک اولاد کے حصول کی نیت سے نکاح کرکے باعزت زندگی گزارنا سنت ہے اور باعث ثواب ہے

شادی سے اعراض کرنے والوں پر آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے رد فرمایا ہے

🌟 مکروہ تحریمی.....
جس شخص کو گمان غالب ہو کہ وہ بیوی پر ظلم کر بیٹھیگا بیوی کے حقوق ادا نہیں کر پائیگا
ایسے شخص کے لئے جب تک وہ ادائگئ حقوق پر قادر نہ ہو جاۓ نکاح کرنا مکروہ تحریمی ہے

📚 ازدواجی زندگی کے شرعی مسائل
📚 در مختار ۷/۳

واللہ اعلم بالصواب
🌟 حرام.....
اگر کسی شخص میں بیوی کے حقوق ادا کرنے کی طاقت نہ ہو
مثلا
نا مرد ہے یا نان و نفقہ و مہر پر حقیقتا یا حکما کسی طرح قادر نہیں ہے
ایسے شخص کے لئے نکاح کرنا حرام ہے

🖊عمران اسماعیل میمن حنفی  عفی عنہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...