Sunday, January 7, 2018

اتران پتنگ کے تہوار کے روز کھانا بیچنا*

*اتران پتنگ کے تہوار کے روز کھانا بیچنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۲۷ ⭕

اتران پتنگ کا تہوار جو ہندوؤں کا خاص مذہبی تہوار ہے اس دن مسجد مدرسے کی آمدنی کے نیت سے کچھ سامان بیچنا اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو مسجد و مدرسہ میں استعمال کرنا کیسا ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اتران کے دن جو کھانا بیچا جائیگا اس کے خریدار تہوار ماننے منانے والے اور انکے علاوہ لوگ بھی ہونگے
رہی بات تہوار منانے والے اس کھانے کو خرید کر کھا کر تہوار مناتے ہیں تو یہ انکا اپنا عمل ہے اس کی وجہ سے بیچنے کو ناجائز یا حرام نہیں کہا جائیگا
پھر بھی
خاص اس دن بیچنے میں انکی خرافات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انکی رونق میں اضافہ ہوتا ہے اور چونکہ اس سے حاصل شدہ آمدنی کو دینی امور میں استعمال کرنا ہے لہذا خاص اس دن کے اہتمام کے ساتھ کچھ بنا کے انکو بیچنا ایمانی غیرت کے سخت خلاف ہے لہذا بچنا ہی اولی ہے

📚 فتاوی رحیمیہ کراچی ۹/۱۹۵ سے ماخوذ خلاصہ

واللہ اعلم بالصواب

🖊عمران اسماعیل میمن حنفی  عفی عنہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...