Sunday, January 21, 2018

نجات کیلئے رسالت پر مکمل ایمان شرط

*نجات کیلئے رسالت پر مکمل ایمان شرط*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۲۹ ⭕

اگر کوئی شخص اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے لیکن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا یا ختم نبوت کو نہیں مانتا جیسے یہود و نصاری و بعض ہنود و قادیانی.
انکی نجات ہوگی یا نہیں

کیونکہ حدیث پاک میں ہے کہ جس شخص کے دل میں رای کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا وہ جنت میں جائیگا.....

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
ہمیشہ کی نجات کیلئے ایمان شرط ہے اور کفر و شرک کا گناہ معاف نہیں ہوگا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے اور آخری نبی ہونے کی گواہی خود اللہ نے دی ہے
پس جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو نہیں مانتا گویا وہ اللہ کی گواہی کا منکر ہے جو اللہ کی گواہی کو جھٹلاۓ وہ ایمان والا نہیں ہو سکتا
ہمیشہ کی نجات کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننا اور انکی بتائ ہوئ ہر بات کو ماننا ضروری ہے ایسا انسان ہی مؤمن کہلائیگا اور غیر.مؤمن کے لئے نجات نہیں ہے

📚 آپ کے مسائل اور انکا حل ۱/۴۳

واللہ اعلم بالصواب

🖋عمران اسماعیل میمن حنفی  عفی عنہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...