Tuesday, August 13, 2019

اوجڑی اور آنتوں کا کھانا کیسا ہے؟

*اوجڑی اور آنتوں کا کھانا کیسا ہے؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۸١۹⭕

اوجڑی اور آنتوں کا کھانا کیسا ہے؟

بعض لوگ اوجڑی کھاتے ہیں، بعض لوگ پھینک دیتے ہیں اور بعض کتابوں میں اوجڑی کھانا حرام لکھا ہے اس میں صحیح کیا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

فقہاء کرام نے جن سات، آٹھ چیزوں کا منع کیا ہے اس میں آنتوں اور اوجڑی کو شمار نہیں کیا ہے، جو لوگ منع کرتے ہیں ان سے فقہ کی عربی کتاب کا حوالہ عبارت کے سکین کے ساتھ طلب کیا جائے، ورنہ اوجڑی کھانا شرعاً جائز ہے، خوب صاف کر کے کھائیں، جن کو طبعی طور پر پابندی نہ ہو اور نہ کھائے تو کوئی حرج نہیں، البتہ اسے حرام کہنا صحیح نہیں،،

*📘فتاویٰ محمودیہ ڈاھبل ۱۷/۲۹۳ باحوالہ*

*📚 ردالمختار، شامی کتاب الخنثیٰ، مسائل ستہ ۷۴۹/۶ سعید*
*📙 بدائر صنائع، کتاب الذبیحہ ۲/۲۷۲ دار الکتب علمیہ بیروٹ*

*📗 فتاوی عالمگیریہ کتاب الذبیحہ ۳۵/۲۹۰ الرشیدیہ*

*📕 کتاب الاثر صفحہ ۱۷۹*

*اس حدیث کی کتاب میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں کو ہی مکروہ تحریمی قرار دیا ہے*

*نوٹ:-* ان کتابوں کو بریلوی حضرات بھی مانتے ہیں،

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ۱۰ ۔۔۔۔۔۔۔ذی الحجہ

🌴١٤٤۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...