Friday, August 9, 2019

بیرون ملک کی قربانی ہندوستان میں؟

*بیرون ملک کی قربانی ہندوستان میں؟*

⭕آج کا سوال نمبر ١۸١٧⭕

ا, ہمارے یہاں یوکے میں ١۰ ذی الحجہ یعنی عید کا دن ہو, اور ہمیں انڈیا میں اپنی قربانی اسی دن کرنی ہو, حالانکہ اس دن انڈیا میں ۹ ذی الحجہ ہو تو ہماری قربانی انڈیا میں اس دن ہو سکتی ہے یا نہیں؟

ب, اگر مکہ میں ١٣ ذی الحجہ ہو یعنی قربانی کا وقت نکل گیا ہو اور انڈیا میں ١۲ ذی الحجہ ہو یعنی قربانی کا وقت باقی ہو تو اس صورت میں اگر کوئی حاجی اپنی قربانی انڈیا میں کرائے تو صحیح ہوگی یا نہیں؟

🔵جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ا, جب تک انڈیا میں قربانی کے دن شروع نہ ہو جائیں باہر ملک والوں کی قربانی صحیح نہیں ہے, کیونکہ قربانی صحیح ہونے کے لئے مالک اور جانور دونوں کا فل جملہ اعتبار ہے یعنی معقل یعنی قربانی کرنے والے پر قربانی کا وجوب آنا چاہیے اور جانور جہاں ہیں وہاں قربانی کا وقت ہونا چاہئے, صورت مسؤلہ میں یوکے والے جو قربانی کروا رہے ہیں اس کے ذمے تو قربانی کا وجوب آگیا ہے البتہ انڈیا میں جہاں جانور ہے وہاں پر قربانی کا وقت نہیں آیا ہے لہذا یوکے والے کی قربانی انڈیا میں ۹ ذی الحجہ کو ایک دن پہلے نہیں ہوسکتی ہے قربانی صحیح ہونے کے لئے انڈیا میں بھی ١۰ ذی الحجہ کا ہونا ضروری ہے,

ب, مذکورہ صورت میں قربانی درست ہے اس کی پہلی وجہ مکہ میں ١٣ ذی الحجہ ہونے کی صورت میں سبب وجوب یعنی جس کے ذمہ قربانی ہو اس کا قربانی کے دنوں میں قربانی پر قادر ہونا یہ اس حاجی کے حق میں پہلے سے ہی پایا گیا اور دوسری شرط وجوب اداء یعنی قربانی کے وقت کا موجود ہونا, جانور انڈیا میں موجود ہیں یہ شرط بھی یہاں پائی گئی لہذا بلاشک وہ حاجی اپنی قربانی کا وکیل کسی کو انڈیا میں بنادے تو ١۲ ذی الحجہ کو بھی اس کی قربانی صحیح ہے,

دوسری وجہ وہ قربانی کا وکیل بنانے والا خود ١٣ ذی الحجہ کو مکہ سے سفر کرکے انڈیا آتا اور یہاں ١۲ ذی الحجہ کو قربانی کرتا تو درست تھا, تو وہاں رہ کر وکیل بنائے تو بطریق اولیٰ ہوگا,,

📚 کتاب النوازل ١٤/٥٥٣ سے ٥٥۸ کا خلاصہ

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ٧۔۔۔۔۔۔۔۔ذی الحجہ

🌴۱٤٤۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...