Sunday, January 6, 2019

تحفے کے لین دین کی خرابیاں؟*

*تحفے کے لین دین کی خرابیاں؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ١٦۰۰⭕

شادی میں کھانے کے بعد پیسے کا لفافہ نیوتا ہدیہ دینا کیسا ہے؟

🔵 جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

فقیہ العصر حضرت مفتی رشید لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہے ایسے نیوتے میں چند خرابیاں ہے,

١, یہ ہدیہ کی رقم یا سامان زبردستی وصول کیا جاتا ہے, اس طور پر کہ نہ دینے والوں کو برا کہا جاتا ہے,آج کل تو نکلنے کے راستے پر ہی ٹیبل لگا دیا جاتا ہے اور نام لکھے جاتے ہیں اس لیے آدمی شرما شرمی میں نہ دینے کا ارادہ ہو تو بھی دے دیتا ہے, شرم میں ڈال کر دلی رضامندی کے بغیر وصول کرنا بھی جائز نہیں,

۲,دینے والے کی نیت نام اور شہرت کمانے کی ہوتی ہے, ایسی نیت سے جائز کام بھی نہ جائز ہو جاتا ہے,

٣,اس رسم کو فرض اور واجب کی طرح پابندی اور اہتمام کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے, حیثیت یا ارادہ نہ ہو تو بھی دیتے ہیں حالانکہ اس قسم کی پابندی اور ضروری سمجھنے سے جائز اور مستحب کام کو بھی چھوڑ دینا واجب ہو جاتا ہے,

٤, یہ رقم اور سامان باقاعدہ لکھا جاتا ہے, جن کا موقع پر ادا کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے, اور سخت ضرورت کے بغیر قرض کا لین دین ناجائز ہے, قرض ہونے کی صورت میں اس کی ادائیگی موت ہونے کی صورت میں اس میں وراثت کی تقسیم, اس کا استعمال اور انتقال کے بعد آئندہ یہ قرض کس کو ادا کیا جائے اس کے بہت سے پیچیدہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو علمائے دین و مفتیان کرام سے معلوم کیے جا سکتے ہیں,

*لہذا یہ لین دین نا جائز ہے,*

*📘احسن الفتاوی ٥/١٤۸ سے ماخوذ*

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

🗒 کلینڈر🗒

🌙۲۹۔۔۔۔۔ ربیع الاخر

🌴۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...